ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یکم مارچ سے ریاست بھر میں پی یو سی سال دوم کے امتحانات 6.80لاکھ طلبہ امتحان لکھنے کیلئے تیار ، تمام تیاریاں مکمل

یکم مارچ سے ریاست بھر میں پی یو سی سال دوم کے امتحانات 6.80لاکھ طلبہ امتحان لکھنے کیلئے تیار ، تمام تیاریاں مکمل

Thu, 28 Feb 2019 14:25:33    S.O. News Service

بنگلورو28فروری(ایس او نیوز) ریاست بھر میں کل سے پی یو سی سال دوم کے امتحانات کاآغاز ہونے جارہاہے ۔ 6لاکھ 80ہزار طلبہ پی یو سی امتحان لکھنے کیلئے تیار ہیں۔ امتحانات کو بدعنوانی سے پاک انتہائی منصفانہ اور شفاف طریقہ سے چلا نے کیلئے محکمہ پی یو تعلیم ،محکمہ پولیس اور تمام ضلعی انتظامیہ نے درکار احتیاطی تدابیر اختیار کئے ہیں۔فزیکس اورایکنامکس کے امتحان سے پی یو سی سال دوم کا سالانہ امتحان کل سے شروع ہورہا ہے۔ 18مارچ کو انگریزی مضمون کے امتحان کے ساتھ اختتام کو پہنچے گا۔ تعلیمی سال برائے 2018-19ء سالانہ امتحان میں شامل ریگولر فاصلاتی اور پرائیویٹ طلبہ کو امتحان کا ہال ٹکٹ آن لائن فراہم کیا گیا ہے۔ بہت سارے کالجوں کے پرنسپلس طے شدہ سافٹ وےئر میں طلبہ کے نام اور شمارہ نمبر درج کرکے امتحان کے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں ۔ پی یو سی امتحانات کو انتہائی منصفانہ اور شفاف طریقہ سے منعقد کرانے کے مقصد سے وزیراعلیٰ کمار سوامی نے پہلے ہی محکمہ پولیس اور پی یو بورڈ کے افسروں کے ساتھ اجلاس کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کی ہیں۔ اس طرح ضلع ڈپٹی ڈائرکٹر اور ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ محکمہ کے ڈائرکٹرز ویڈیو کانفرنس چلاتے ہیں۔ کمرہ امتحان اور امتحانی مرکز کے سلسلہ میں بھی خصوصی توجہ مبذول کی گئی ہے۔ کسی بھی طرح کی بد عنوانی سے پی یو سی امتحان کو محفوظ کرنے کیلئے تمام احتیاطی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔طلبہ کو بھی ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ سوالیہ پرچوں کو محفوظ کئے جانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔ سوالیہ پرچوں کی سربراہی امتحان کے دن ہی ضلع خزانہ سے ہوگی ۔ امتحانی مراکز کو اسی دن سجائے جائیں گے۔ امتحان لکھنے والے طلبہ کی خصوصی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی کارکردگی پر بھی نظر رکھی جائے گی۔ امتحانی مراکز کے قریب واقع زیر اکس کی دکانیں بند کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ کمرۂ امتحان جاتے وقت طلبہ اوراسکواڈ ،نگرانی کاروں کی آمد روفت کی ویڈیو ریکارڈنگ ہوگی ۔ کمرہ امتحان کے نگران کار ،مشاہدین اور اسکواڈ کاانتخاب ضلعی سطح پر کیا جاتا ہے ۔ طلبہ کی سہولت کے لئے ہیلپ لائن سنٹرس کے ذریعہ جانکاری دی جائے گی۔

سواریوں کو جی پی آر ایس: ریاست کے 1013امتحانی مراکز ضلع سنٹر خزانہ سے سوالیہ پرچے لے جانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سوالیہ پرچوں کو لے جانے والی سواریوں میں جی پی آر ایس نصب کئے جائیں گے ۔پھر ضلع سنٹر کے افسر ان سواریوں کو ٹریک کریں گے ۔سوالیہ پرچے ،امتحانی مراکز پہنچنے کے بعد پیغام روانہ کردیا جاتا ہے۔ سواریوں میں جی پی آر ایس نصب کرنے کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنرز کی زیر قیادت امتحانوں کو محفوظ کرنے کیلئے تمام تیاریاں کرلی گئی ہیں۔


Share: